فرانس کو بتا دیا جائے ہم یہ کام کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی حالات کس جانب جارہے ہیں سب دیکھ رہے ہیں،عمران خان کی حکومت ہوگی تو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری توہوں گے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے حکومت سے بیزاری کا مظاہرہ کیا ،پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہو گی،گوجرانوالہ، کراچی،کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے،
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے حکومت سے بیزاری کا اظہار کیا ہے ،ہم مطمئن ہیں کہ تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فرانس میں بھی پرتشدد واقعات ہوئے ہیں،فرانس میں گستاخانہ خاکے پوری قوم کیلئے مضطرب کا باعث ہے،فرانس کے خلاف پوری امت مسلمہ احتجاج کررہی ہے،وقت ثابت کر رہا ہے مسلمان شدت پسند نہیں مغربی دنیا شدت پسند ہے، فرانس سے حکومتی معاہدے ختم کر دیے جائیں ،فرانس کو بتا دیا جائے کہ معاشی بائیکاٹ کررہے ہیں،
وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ
فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا
فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع
پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ
گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج
گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ
فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا اور ہر جلسہ پہلے جلسے سے بڑا ہوگا ، پاکستان میں حکومت نہیں ہے، جو ہے وہ بیساکھی پر کھڑی ہے،میں اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتا ،کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولا عمران خان کا تھا ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرکے اسےشامل کرلیا،اگر حکومت سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو ہم جلسے کی سیکیورٹی خودکریں گےگلگت بلتستان میں بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا،ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اور نہ مذاکرات کے حق میں ہیں ،الیکشن کمیشن 2018 کےانتخابات کو منسوخ کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے،
لبیک یا رسول اللہ، فرانس کے خلاف لاہور میں مزدوروں کا احتجاج








