ڈرامہ سیریل فراڈ کی آج آخری قسط نشر کی گئی، اس میں احسن خان جو کہ ایک فراڈیہ کا کردار نبھا رہے تھے ان کو انجام تک پہنچایا گیا اور انہیں گرفتار کروا کر برائی کا خاتمہ کیا گیا. اس ڈرامے کی کہانی ایک سماجی ایشو ہے جو بچیوں کی شادیوں اور ان کے ساتھ ہونے والے فراڈ پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرحسے لوگ جھوٹ بول کر شادی کر لیتے ہیں لیکن بعد میں ویسا کچھ نہیں ہوتا جیسا بتایا جاتا ہے. صبا قمر نے اس ڈرامے میںایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جس کے ساتھ زندگی ایک بڑا دھوکہ کر دیتی ہے وہ وقتی طور پر ٹوٹ جاتی ہے لیکن بہت جلد خود کو سنبھال لیتی ہے. اسی طرحسے یہ کہانی ان بچوں پر بھی روشنی ڈالتی ہے جو بن ماں کے پلتے ہیں اور جن کے والد دوسری شادی کر لیتے ہیں.
اسماء عباس نے اس میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے سوتیلے بیٹے (میکال ذوالفقار) کو کبھی دل سے نہیںاپناتی جب موقع ملتا ہے اسکو یہ کہہ کر زندگی سے نکال باہر کرتی ہے کہ تمہاری وجہ سے تمہارے باپ نے میرے نام کچھ نہیں کیا. اس کہانی میںوالدین کے ایک مضبوط میسج ہے لڑکیوںکی شادی سوچ سمجھ کر کریں صرف اس پریشر سے نہ کریںکہ لوگ کیا کہیںگے کہ اتنی عمر ہو گئی دوسرا یہ ہے کہ لڑکیاں بھی اگر کسی دھوکے کا شکار ہو جائیں تو ٹوٹ کر بکھرنے کی بجائے خود سنبھالیں زندگی کو بھرپور انداز سے جئیں .