فری کشمیرکا نعرہ کیوں ؟ دہلی پولیس نے طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا
نئی دہلی :فری کشمیرکا نعرہ کیوں؟دہلی پولیس نے احتجاج کرنےوالی ایک طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کومجرم قراردینےکےلیے کوششیں شروع کردی ہیں، باغی ٹی وی کے مطابق دو دن قبل جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلباپربھارتی پولیس اورخفیہ اداروں کے نقاب پوش اہلکاروں کی طرف سے جوتشدد کیا گیا اس پراحتجاج کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اس احتجاج میں ایک طالبہ بھی شامل تھی جس نے ایک پوسٹربھی اٹھارکھا تھا جس پر لکھا ہوا تھا فری کشمیر،باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق مہک نامی لڑکی کو”فری کشمیر”پوسٹرلہرانے پربغاوت کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے،
Mumbai: FIR registered against Mehek, the girl who was seen holding a poster with slogan, 'Free Kashmir' on it, at Gateway of India yesterday, during protest against #JNUViolence.
— ANI (@ANI) January 7, 2020
ذرائع کےمطابق جواہرلال نہرویونیورسٹی میں اساتذہ اورطلبا پرتشدد کے بعد پورے بھارت میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ چکے ہیں اوراب ان احتجاجی مظاہروں میں نہ صرف طالب علم اوراستاد شامل ہیں بلکہ بالی وڈ کے فلمی ستارے بھی شامل ہوکرمودی کے خلاف بغاوت کررہےہیں