6 فروری کوملک کو جام کرکے رکھ دیں،کسانوں نےاعلان کرکے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا
نئی دہلی: 6 فروری کوملک کو جام کرکے رکھ دیں،کسانوں نے اعلان کرکے مشکل میں ڈال دیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی کسانوں نے 6 فروری کوملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی تمام اہم شاہراﺅں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے بعد کیا گیا ہے.
بھارت کے متحدہ کسان فرنٹ کے مطابق ہم دنیا کو”سرکاری کسانوں“کی تعداد کے حوالے آگاہی دینا چاہتے ہیں کہ اصل کسان کون ہیں جعلی سرکاری کسان بھارتی کسانوں کی نہیں بلکہ سرکار کے ساتھ مل کر عالمی کارپویشنزکی نمائندگی کررہے ہیں .
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسانوں نے 6 فروری کو 12 سے 3 بجے کے درمیان چکا جام احتجاج میں بھارت کی تمام ہائی ویز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے
رپورٹ کے مطابق بھارتی کسانوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مودی سرکار نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل کر رکھی ہے تاکہ آزادی اظہار رائے کو قابو کرنے کی کوشش کی جا سکے .
اسی طرح کسان راہنماﺅں ‘تنظیموں اور ان کے حامی صحافیوں‘انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی و سماجی راہنماﺅں کے ٹوئٹراکاﺅنٹس بھی مودی سرکار نے معطل کروادیئے ہیں
دوسری جانب کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں. کسانوں نے مودی سرکار کی کسان دشمن قوانین کے خلاف دو ماہ سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے بھارت میں کسانوں کے متنازع زرعی قوانین کو کالعدم قرار دینے کے لیے شروع کی گئی تحریک دن بدن زور پکڑتی جا رہی ہے