فروٹ منڈی کے تاجر رو پڑے

0
46

قصور
سہولت بازار الہ آباد میں فروٹ لگانے والے انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے خلاف پھٹ پڑے منافع کی بجائے روزانہ مالی نقصان ہونے لگا
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے عوام کے لئے لگائے گئے سہولت بازار میں فروٹ لگانے والے مالی نقصان پر دھائی دینے لگے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے فروٹ مہنگا ملتا ہے اور یہاں سہولت بازار میں ہمیں رعائیتی نرخوں پر بیچنا پڑتا ہے ہمیں یا تو سبزی فروٹ منڈی سے آڑھتیوں سے آڑھت معاف کرائی جائے اور کچھ سبسڈی دی جائے ہمیں روزانہ سات سو سے ایک ہزار روپے مالی نقصان ہو رہا ہے اور ھم منڈی کے مقروض ہو رہے ہیں اگر یہاں سہولت بازار میں ریڑھی نہ لگائیں تو انتظامیہ ہماری ریڑھیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں ھم مجبور ہیں ہمیں فوری ریلیف دیا جائے ورنہ ھم فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے

Leave a reply