فرائی بھنڈی مصالحہ ریسیپی
اجزا:
بھنڈی : ایک کلو ؛ پیاز: ایک کلو ؛ ٹماٹر:آدھا کلو ؛ہلدی :آدھا چائے کا چمچ ؛ لال مرچ: ایک چائے کا چمچ ؛آدھ کٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ ؛املی پیسٹ:2 چمچ ؛نمک :حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک کڑاہی میں آدھا کپ آئل ڈال کر گرم کریں پھر اسمیں بھنڈی ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں اسکے بعد بھنڈی کو کڑاہی سے نکال دیں اسکے بعد مصالحہ الگ سے تیار کریں کڑاہی میں دو چمچ آئل ڈال کر اسمیں سب سے پہلے ٹماٹر فرائی کریں 5 منٹ تک ٹماٹر فرائی کرنے کے بعد اسمیں پیاز شامل کر دیں 3 منٹ کے بعد اسمیں تمام مصالحے ڈال دیں اور پھر املی کا پیسٹ 2 چمچ شامل کر دیں تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسمیں پہلے سے فرائی کی گئی بھنڈی شامل کر دیں اور 3 سے 4 منٹ پکائیں بھنڈی پکاتے وقت کبھی دم نہ دیں اس سے ایک کو بھنڈی کا رنگ خراب ہو جاتا ہے دوسرا بھنڈی میں لیس بن جانے کا امکان ہوتا ہے 3 سے 4 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد بھنڈی کو چولہے پر سے اتار لیں اور باؤل میں ڈال کر روٹی اور رائتے کے ساتھ پیش کریں-