فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ نے 8 جولائی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست ملزمان کے اہلخانہ نے ملاقاتیں نہ ہونے کی شکایت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کیساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے،اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان سے اہلخانہ کی ملاقات کرائی جائے گی۔اٹارنی جنرل ملزمان سے ملاقات سمیت گھر سے لایا ہوا کھانا فراہم کرنے سے متعلق آگاہ کریں گے، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹائی جاتی ہے۔
سپریم کورٹ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے سے متعلق درخواست بھی واپس لینے پر نمٹا دی گئی، جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے کہا ان کو بنچ پر اعتراض نہیں،لاہور ہائیکورٹ بار اور بار ایسوسی ایشن کو کیس میں فریق بنانے پر دو ججز کا اختلاف سامنے آیا۔حکمنامے میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شاہد بلال کے اختلافی نوٹ شامل ہیں،لاہور ہائیکورٹ بار اور بار ایسوسی ایشن کی فریق بننے کی درخواست منظور کی جاتی ہے،پانچ دو کے تناسب سے فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی،سپریم کورٹ کیس کی آئندہ سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل :8جولائی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

Latest from اسلام آباد

صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال، معلومات کی شدید کمی، فافن رپورٹ
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس کے حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا حملے سے قبل اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کردیا
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا یہ دعویٰ سختی سے مسترد کردیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو حملے سے پہلے

نئے مالی سال میں بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز پر بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا جامع منصوبہ تیار کر

بھارت نے پانی روکا تو ردعمل دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ اگر

شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آزاد جموں و کشمیر کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع لیپہ