ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کےباہرمیڈیاسےگفتگو
ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا ،اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈ لیے گئے ،لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دےدیا گیا ،حکمرانوں نے ڈھائی سال سے اپنے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں بند کر رکھا ہے ،
سیسلین مافیا وہ ہوتاہے جو عوام کا آٹا اور چینی چوری کرتاہے،سیسلین مافیا وہ ہوتاہے جو اسرائیل اور بھارت سے فنڈ منگوائے ،سوال پوچھوتو شہباز شریف جیل جاتاہے،
سیف اللہ نیازی سینیٹ کی سیٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ،پاکستان پر مافیا مسلط ہے ،نوکریاں فرینڈز آف بنی گالہ کو ملتی ہیں ،ہر روز ایک ڈاکے،چوری کی تصویر پاکستانی عوام کے سامنے آتی ہے،سوال پوچھو تو، شہباز شریف،رانا ثناء اللہ،حمزہ شہباز جیل جاتے ہیں،جب تک ملک میں آلودہ حکمران مسلط ہوں گے،معیشت آلودہ ہوگی،مریم اورنگزیب

اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈ لیے گئے، مریم اورنگزیب
Shares:







