مظفرآباد:نائیک غلام مصطفیٰ شہید کی نمازجنازہ اداکردی گئی ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان نائیک غلام مصطفیٰ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر ڈونا چٹر ، مظفر آباد میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد اور شہید کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔پاک فوج کے جوان کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا

 

یاد رہے کہ پاک فوج کا یہ جوان وطن پر قربان ہو گیا، شمالی ویرستان میں دہشتگردوں کیساتھ لڑائی میں جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفی شہید ہو گیاتھا۔ شہید غلام مصطفی کا تعلق مظفر آباد سے ہے۔ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے

Shares: