جی سیون سمٹ، فرانسیسی صدر نے مودی کو اوقات یاد دلا دی، ایفل ٹاورکے سامنے بھی مودی کے خلاف نعرے

0
68

بھارتی وزیراعظم کشمیر میں کرفیو لگا کر فرانس گیا تو وہاں بھی ذلت ہاتھ آئی، فرانس میں بھی مودی کے سامنے انڈیا دہشت گرد کے نعرے لگ گئے ،دوسری جانب جی سیون سمٹ میں بھی بھارتی وزیراعظم مودی کواسوقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب فوانسیسی صدر کو مودی آوازیں دیتے رہے لیکن میکرون نے پلٹ کرنہ دیکھا ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں جی سیون سمٹ کے موقع پر ایفل ٹاور کے باہر سینکڑوں پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری کے افراد جمع ہوئے جہاں انہوں نے مودی کے پہنچنے پر انڈیا دہشت گرد سمیت بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ایفل ٹاور کے باہر جمع ہرنے والے افراد نے پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی اٹھا رکھے تھے.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ جب کوئی فرانس کے دورے پر تھا، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایفل ٹاور کے باہر سینکڑوں لوگ پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا کر انڈیا دہشت گرد کے نعرے لگا رہے ہیں،

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم مودی کو اسوقت بھی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا جب جی سیون سمٹ میں مودی نے فرانسیسی صدر میکرون کو آواز لگائی لیکن فرانسیسی صدرنے بھارتی وزیراعظم کی بات نہ سنی مودی فرانسیسی صدر کو بار بار بلاتے رہے لیکن میکرون نے پلٹ کر نہ دیکھا جس پر بھارتی وزیراعظم کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، مودی پھر اپنی عزت بچانے کے لئے دائیں بائیں دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے۔

قبل ازیں مودی کے فرانس پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مردہ باد کے نعروں سے استقبال کیاگیا ‘ یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے‘مظاہرین نے ہاتھوں میں بھارت کے خلاف نفرت آمیز نعروں والے بینر اٹھائے ہوئے تھے‘ مظاہرین نے بھارتی فوج اوربھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی

Leave a reply