قصور
تحصیلدار آفس ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ دوران ڈیوٹی میرٹ پر آپنی ڈیوٹی احسن طریقے سرانجام دیتا رہا،افسران نے موقف سنے بغیر معطل کیا مقامی سوشل سوسائیٹیز ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ووکلا کا حکام بالا سے فوری بحال کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تحصیلدار ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ دوران ڈیوٹی میرٹ پر آپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتا راہ اس کی معطلی کا جرم یہ بنا کہ کچھ غیر قانونی رجسٹریاں کرانے والے افرار کو انکار کر بیٹھا جس پر افسران نے بالا نے اس کا بغیر موقف سنے معطل کردیا جبکہ چند دن پہلے ڈپٹی کمشنر قصور نے مذکورہ سب رجسٹرار کے کام کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تمام رجسٹریاں دونوں پارٹیوں کو آمنے سامنے گواہان سمیت ایس او پیز کے تحت بائیومیٹرک کرکے اور تصویری پراسیس مکمل کیا جاتا رہا اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا جب متعلقہ تحصیلدار ، سب رجسٹرار جمال ناصر بھٹہ سے معطلی کے بارے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چند افراد عدالتی حکم امتناعی کے دوران رجسٹریاں پاس کروانا چاہتے تھے انکاری پر میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دی گئیں اور مجھے صفائی کا کوئی موقع نہیں دیا گیا بلکہ سنے بغیر معطل کر دیا گیا مقامی سوشل سوسائیٹیز کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کی متعلقہ آفیسر کو فوری آپنی سیٹ پر بحال کیا جائے اور غیر قانونی رجسٹریاں کروانے والے کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جائے