کھیلیں غیرنصابی نہیں بلکہ نصاب کا حصہ ہونا چاہیں،بچے کی صحت،ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے،فیضان لاکھانی

0
109

لاہور:کھیلیں غیرنصابی نہیں بلکہ نصاب کا حصہ ہونا چاہیں،بچے کی صحت،ملک کی ترقی اورمعاشرے کے استحکام کے لیے ضروری ہے،ان خیالات کا اظہارمعروف سپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے اپنے ایک وڈیوپیغآم میں کیا ہے

فیضان لاکھانی کہتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کوتعلیم کا باقاعدہ ایک حصہ قراردے اوراسے غیرنصابی سرگرمی کی بجائے نصاب کا باقاعدہ ایک حصہ بنادے تاکہ اس قوم کے نونہال تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلں کودیں اوراپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ اپنی دماغی اورجسمانی فٹنس کو بھی بہترکرسکیں

فیضان لاکھانی کہتے ہیں کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ سکولوں میں کھیل کے میدان ہونے چاہیں ، اس کے ساتھ ساتھ بچوں کومختلف قسم کےکھیلوں کی ترغیب دینی چاہیے تاکہ وہ کھیل کراپنے آپ کومیڈیکلی فٹ برقراررکھیں

 

فیضان لاکھانی کہتے ہیں اس کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اقدامات کرے ، تاکہ اس قوم کے نوجوان کھیل کے میدان میں بھی کارہائے نمایاں انجام دے سکیں

ان کا کہنا تھا کہ جدید دورمیں اب تو یہ ایک طریقہ تدریس بن گیا ہے جس میں بچے کوکھیل ہی کھیل میں سکھایا جاتا ہے

فیضان لاکھانی کہتے ہیں اس کافائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے نوجوان صحت مند بھی ہوں گے اوربہترصحت اورفٹنس کی بنیاد پرمعاشرے کولیڈ بھی کریں‌گے

ان کا یہ بھی کہنا تھا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوان عالمی سطح پرپاکستان کا کھیلوں کے میدان میں نام روشن کریں گے

Leave a reply