لگتا ہے پاکستانی پاپ گلوکار ابرار الحق اپنا حق ملنے تک قانونی جنگ جاری رکھیں گے.ابرار الحق کے وکیل نے نچ پنجابن چرانے پر برطانوی کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز نوٹس بھیج کر دیا ہے. یہ بات ابرار نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کے زریعے پرستاروں کے ساتھ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بغیر اجازت استعمال کے حوالے سے مووی باکس (کمپنی) کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ میں اس حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی دیتا رہوں گا. ابرارالحق پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ میں قانونی کاروائی سے کسی صورت پیچھے نہیںہٹوں گا
یاد رہے کہ کرن جوہر کی حالیہ فلم جگ جگ جیو میں نچ پنجابن شامل کیا گیا اس حوالے سے ابرار سے کاپی رائٹس پر بات نہیں کی گئی، ابرار کو اس وقت پتہ چلا کہ ان کا گانا چوری کر لیا گیا ہے جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تو انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے زریعے کرن جوہر کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ کو ایسے کام زیب نہیں دیتے. ابرار کی طرف سے ردعمل دیکھ کر کرن جوہر نے گلوکار کو یوٹیوب پر جاری ٹریلر میں کریڈٹ دے دیا لیکن ابرار کے مداحوں نے ان سے کہا کہ صرف یہ کافی نہیں ہے ان کے ساتھ قانونی طور پر بات ہونی چاہیے. دو روز قبل ورون دھون نے اپنے ایک انٹرویو میںجھوٹ سے کام لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس گانے کے کاپی رائٹس ہیں.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved