آج کل لاہور میں انور مقصود کا سٹیج پلے ساڑھے 14 اگست نمائش پذیر ہے اس ڈرامے کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے. اس ڈرامے میں‌ویسے تو بہت سارے کردار ہیں لیکن گاندھی اور محمد علی جناح کا کردار مرکزی ہے اور انہی دونوں کرداروں کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. گاندھی کا کردار کرنے والے تنویر گل نے کہا ہے کہ یہ کردار بہت مشکل تھا کسی بھی طرح آسان نہیں تھا، لیکن جب مجھے ملا تو چیلنج سمجھ کر قبول کیا. آڈیشن میں‌ پاس ہونے کے بعد جب کردار کرنا تھا تو بہت نروس تھا حالانکہ ڈرامہ کراچی اور اسلام آباد میں پیش کیا جا چکا ہے اور اب

لاہور میں چل رہا ہے، ہر روز گاندھی کا کردار کررہا ہوں ، لیکن ہر روز سٹیج پر جانے سے پہلے نروس ہوتا ہوں. میں نے گاندھی کی وڈیوز اور ان کی تقاریر اور بہت ساری تصویریں دیکھیں، ان کا حلیہ اپنانے کےلئے جتنی محنت کر سکتا تھا کی. مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین میرے کردار کو بہت سراہ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب بڑی داد آڈینز کی تالی ہے جو وہ ہمارے کسی ڈائیلاگ یا ایکشن سے خوش ہو کر بجاتی ہے. لاہور آکر پرفارم کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے.

Shares: