عمران خان نے کرسی کی خاطر اسمبلیاں توڑیں جواد احمد

0
45

گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ایک لالچی انسان ہے اس نے کرسی کی لالچ میں اسمبلیاں‌ توڑیں ، وہ اپنے فالورز کو بھی استعمال کررہا ہے. اس کے فالورز نادان ہیں جنکو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اسکو صرف کرسی سے غرض ہے. جواد احمد نے مزید کہا کہ ظل شاہ جیسے کارکن مرتے ہیں یہ خود تو گھر میں‌ چھپ کر بیٹھا ہوا ہے. اپنے بچے یہودیوں کے گھر میں رکھے ہوئے ہیں. جواد احمد نے کہا کہ نواز شریف ، آصف علی زرداری یا عمران خان یہ سب ایک جیسے ہیں ان میں‌بالکل بھی فرق نہیں ہے. سب اپنے فالورز کو اپنے پیچھے لگاتے ہیں‌لیکن جو گند

عمران خان نے کیا ہے اور جس طرح‌سے شدت پسندی اور نفرت اپنے فالورز میں بھری ہے اس نے اسکی کہیں‌مثال نہیں ملتی. جواد آحمد نے کہا کہ نواز شریف یا زرداری کو عمران خان سیاست سے باہر نہیں کر سکتا ہے اگر کوئی پارٹی کر سکتی ہے تو وہ ہے برابری پارٹی. ہم نومبر میں‌ہونے والے انتخابات میں‌پوری تیاری کے ساتھ الیکشنز میں آئیں گے تمام سیٹوں‌پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے.

Leave a reply