لاہور: محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا۔
باغی ٹی وی : سیکرٹری خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گندم کا 40 کلو تھیلے کا ریٹ 4 ہزار 700 روپے مقرر کر دیا گیا جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ ایک ہزار 374 روپے مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹیل ریٹ ایک ہزار 399 روپے مقررکیا گیا ہے،گندم اور آٹے کا سرکاری نرخ فوری طور پر صوبہ بھر میں نافذ العمل ہوں گے۔
دوسری جانب نگران حکومت کی جانب سے عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت چینی کی قیمت192سےکم ہوکر 140 روپے فی کلوپر آگئی ہے،چینی کی قیمت میں 52 روپے فی کلو کی واضح کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 192 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی اب 140 روپے میں فروخت ہو رہی ہے کراچی میں چینی کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے،کمشنر کراچی نے چینی کی قیمت 130 روپے کلو مقرر کردی ہے،کمشنر کراچی کی جانب سے ہول سیل میں چینی کی قیمت 123 روپے کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاتھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا
ادھر کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چارے کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے دودھ کی قیمتیں بڑھانا پڑیں،یہ اقدام کمشنر کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بلائی گئی میٹنگ کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس کا مقصد شہر میں دودھ کی قیمتوں کا ایک نیا ڈھانچہ قائم کرنا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 220 سے روپے 230 فی لیٹرتک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دودھ کی قیمت 180 فی لیٹرمقرر کی گئی تھی ،کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر صارفین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے-