باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
شاہ فیصل کالونی پولیس نے بند ندی پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے دو ڈکیتوں کو بعد پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا,گرفتار ملزمان ندی بند اور کازوے ندی پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرتے اور باآسانی فرار ہوجاتے, شاہ فیصل کالونی پولیس گشت پر مامور تھی دو ڈکیت بند ندی کے قریب شہری کو لوٹ مار کی واردات کا نشانہ بنارہے تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی, ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر اندھا دھند فاٸرنگ شروع کردی,پولیس کی جوابی فاٸرنگ کے بعد دونوں ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا, گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو پسٹل, چھیننے ہوٸے 8 موباٸیل فون اور چار چھیننے ہوٸے پرس برآمد ہوٸے, گرفتار ملزمان کے زیر استعمال موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی جسے چیک کیا جارہا ہے, گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت مظفر علی عرف بابو ولد علی اصغر اور لیاقت درانی ولد رحمت علی کے نام سے ہوٸی,گرفتار زخمی ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ضابطے کی مکمل کاررواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے,
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی کاررواٸیاں اسٹریٹ کراٸم کی بیشتر واردتوں میں مطلوب ملزم اور گٹکا فروش سمیت چار ملزمان گرفتار کر لئے،گرفتار اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن و چھیننا ہوا موباٸیل فون برآمد کیا, گرفتار اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے چوری شدہ موٹرساٸیکل بھی برآمد کی, جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے,گرفتار گٹکا ماوا فروش تینوں ملزمان کے قبضے سے 7 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا, گرفتار ملزمان کی شناخت (اسٹریٹ کرمنل) محمد علی, فراز, ارشد, اور غلام رسول کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں, جوکہ دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں, گرفتار اسٹریٹ کرمنل پہلے بھی تھانہ کلفٹن, سکھن اور شاہ لطیف سے اسلحے, لوٹ مار اور پولیس مقابلے میں بھی گرفتار ہوچکا ہے, گرفتار ملزمان سے انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,








