وارداتوں میں ملوث ملزمان گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار

0
37
arrestedd

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

ضلع ویسٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزمان منصور نگر میں واقع کریانہ اسٹور پر ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب کیا اور حکمت عملی سے کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 118/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی شناختی کارڈ کی کاپی اور دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ 02 موٹرسائیکلوں کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ملزمان بالا واردات سے کچھ دیر قبل کٹ ہوٹل پر بھی ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 120/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج، مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں زاہد عرف کچا ولد بابو، وسیم ولد قاسم اور کلیم ولد قاسم شامل ہیں، فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی میں اسٹریٹ کرائمز, موٹر سائیکل لفٹنگ, منشیات فروشی اور گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی, چاکیواڑہ, گارڈن اور کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز, 1 چوری شدہ موٹر سائیکل, 1 چھینا ہوا موبائل فون, چرس اور گٹکا ماوا برآمد کیا گیا.ملزمان کی شناخت اختر علی عرف بھایا,عرفان, متیع اللہ, محمد عامر, محمد زاہد عرف چھانگا, محمد حنیف عرف انو اور الطاف حسین کے ناموں سے ہوئی ہے.برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل علاقہ تھانہ پاک کالونی کی سرقہ ہے.

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

Leave a reply