اسلام آباد؛ تھانہ آبپارہ کی حدود میں اوباش لڑکوں نے پندرہ سالہ طالب علم کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا

تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سیون ٹو میں اوباش نوجوانوں نے پندرہ سالہ طالب علم کو 9 دن تک ہوس کا نشانہ بنایا۔ جبکہ پولیس مقدمہ درج کرنے تک محدود ہے۔ تاحال تمام ملزمان فرار ہیں۔تفتیشی کا کہنا تھاکہ تین بار ریڈ کیا مگر ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ سلمیٰ ملک نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ رحیم عرف کاکو،گل خان، ارشد لالا،اور 6/7 نامعلوم افراد نے میرے بیٹے جو کہ 15 سالہ طالب علم ہے کو ملزم رحیم عرف کاکو نے ورغلا پھسلا کر کہیں لے گیا۔

ان مزید کہنا تھا کہ میرے بچے کو مورخہ 2/1/23 جنوری سے اغواء کر کے رکھا اور جنسی زیادتی کرتے رہے۔ جس کے کافی دنوں بعد میرے بیٹے کو موقع ملا اور وہاں سے فرار ہوا۔اور بیٹے نےمجھے فون کرکے بتایا کہ مجھے اغواء کیا گیا تھا۔میں اپنے بچے کو گھر لے آئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچے نے بتایا کہ یہ سب ملزمان مل کر مجھ سے زیادتی کرتے رہے۔ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے میرے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 27/23 بجرم 375A/365 درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ جبکہ مقدمہ کے تفتیشی عظمت بھٹی کا کہنا تھاکہ تین بار چھاپہ مارا مگر ملزمان گھر پر موجود نہیں تھے۔

Shares: