سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر شان شاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندن مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گنگا میں نہانے سے کشمیر کے شہیدوں کے خون کے نشان نہیں مٹ سکتے.
فیروز خان نے بھی کشمیر کی حمایت میں کہا کہ "میں کشمیر ہوں” اور کشمیر کے ساتھ کھڑا ہوں. کشمیر خون میں بہہ رہا ہے.
کشمیر کی حمایت میں مہوش حیات بھی میدان میں آئی اور کہا کہ کشمیر میں کلسٹر بم کا استعمال اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے. اس رد عمل کے بعد اس کی صفائی دینا فضول ہے. اس طرح کا عمل جنگ کو فروغ دیتا ہے. اب دنیا کو جاگنا چاہیے اور اس ظلم کو ختم کرنا چاہیے. مہوش حیات نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ کشمیر کو بچاؤ.
واضح رہے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا بڑھتی جا رہی ہے اور مسلمان سب سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں.