ڈیرہ غازیخان:لیڈی ڈاکٹر کے والد کے اندھے قتل میں ملوث گینگسٹر گرفتار

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)لیڈی ڈاکٹر کے والد کے اندھے قتل میں ملوث گینگسٹر گرفتار
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ،لیڈی ڈاکٹر کے والد اشرف جاوید کے اندھے قتل میں ملوث کالی گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، اسی طرح ایک اور کاروائی میں چوری اور ڈکیتی میں ملوث03گینگز گرفتار ، ملزمان سے چوری و ڈکیتی کی مد میں ریکور کی گئی رقم 06لاکھ 75ہزار اور 02عدد موٹر سائیکل سمیت 4 عدد کلاشنکوف 4 عدد پسٹل برآمد ، رقم و موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس نے بتایا کہ ڈی پی اومحمد راشد ہدایت کے حکم پر چوری و ڈکیتی میں ملوث گینگز کی گرفتار ی عمل میں لانے کے لیے تھانہ صدر پولیس نے بھرپور اقدامات عمل میں لائے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل سٹی عبدالرحیم کی سپر ویژن میں بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث 03گینگز کو گرفتار کر کے ملزمان سے رقم 06لاکھ 75ہزار معہ 02موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 عدد کلاشنکوف اور 4 عدد پسٹل برآمد کر لیا ۔چوری و ڈکیتی میں ملوث جعفری گینگ کے ملزمان جعفر جھنگیل ، مالک جھنگیل ، ناصر وڈانی گرفتار اسی طرح جیانی گینگ میں ملوث ملزمان نصر اللہ جیانی ، شہزادجیانی ، دلاور, بالی کنیرا گرفتار جبکہ بد نام زمانہ چکرانی گینگ میں ملوث قاسم چکرانی اور عبدالرحمان چکرانی گرفتار جںکہ تمام گینگز سے ڈکیتی و چوری کی مد میں جو رقم 6 لاکھ 75 ہزار معہ 2 موٹر سائیکل ریکور کی گئی وہ اصل مالکان کے حوالے کر دی گئ ہے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان تھانہ صدر پولیس سمیت ڈیرہ غازیخان کے دیگر تھانوں کو بھی مطلوب تھے جو کہ وہاں پر بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں اسی طرح کچھ عرصہ قبل لیڈی ڈاکٹر کے والد اشرف جاوید کے اندھے قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرنے کے لیے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے خصوصی ٹاسک دیا گیا جس پر ڈی ایس پی سرکل سٹی عبدالرحیم ، ڈی ایس پی سرکل صدر فیاض الحق ، ایس ایچ او صدر محمد یونس ، ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک شاہد عباس، ایس ایچ او سول لائن امتیاز عالم معہ ٹیم نے دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اوراپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کے والد اشرف جاوید کے اندھے قتل میں ملوث کالی گینگ کے ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ اشرف جاوید کے قتل میں ملوث ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے تھانہ صدر پولیس کے جوان الرٹ ہیں ۔تھانہ صدر پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو ۔

Leave a reply