کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو ورکنگ کنڈیشن میں رکھا جائے۔ انتہائی ضروری اور معمولی مرمت طلب گاڑیوں کو پہلے مرحلے میں قابل استعمال بنایا جائے – میونسپل کمشنر سینٹرل سید محمد علی زیدی کی محکمہ صحت و صفائی کے افسران کو خصوصی ہدایت۔

کراچی میں میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی سید محمد علی زیدی نے محکمہ صحت و صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مزکورہ شعبے کے افسران کے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی کامیابی کا دارومدار محکمہ سینی ٹیشن کی کارکردگی پر منحصر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھراء ماحول فراہم کرنے کے لئے وسائل کی کمی کے باوجودسینی ٹیشن ڈپارٹنمنٹ بلدیہ وسطی جس جانفشانی سے فرائض انجام دے رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن بلدیہ وسطی ظہیر احمد، ضلع وسطی کے تمام زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹرز سینی ٹیشن اور موٹروہیکل انسپکٹرز حضرا ت شریک تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رحمت اللہ لاشاری نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ محکمہ سینی ٹیشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ سینی ٹیشن ڈپارٹ کی کچرا اٹھانے والی خراب اور غیر فعال گاڑیوں کو فوری طور پر ورکنگ کنڈیشن میں لانے اورمرمت کرانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا اس موقع پر میونسپل کمشنر سید محمد علی زیدی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انتہائی ضروری اور کم بجٹ میں مرمت طلب گاڑیوں کو قابل استعمال بنا کر آن روڈ لایا جائے تاکہ ضلع وسطی سے بلا تعطل کچرے کو بروقت لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جاسکے جبکہ دیگر موٹر وہیکل کو مرحلے وار مرمت کروائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی تمام مشینریز اور گاڑیوں کو قابلِ استعمال بنانے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے انہوں نے مختلف مقامات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قراردیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں، اسپتالوں اور ڈسپنسریوں، مساجد اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کے قریب کسی بھی صورت میں کچراجلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے۔ اس موقع پر محکمہ سینی ٹیشن کے افسران نے میونسپل کمشنر کو جہاں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی وہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی میں موٹر وہیکل کی خرابی ایک بڑی روکاوٹ ہے جسکی وجہ سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور دیگر صفائی کے کاموں میں دشواری کا سامنا رہتا ہے اگر خراب گاڑیوں کی مرمت کرادی جائے تو بلدیہ وسطی کی کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ نئے میونسپل کمشنر کا لائحہ عمل بلدیہ وسطی کی عوام کو پہلے سے بہتر صفائی کے مناظر دکھانے میں کامیاب رہے گا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو ضلع وسطی کو صاف سے صاف تر بنانے کے لئے پہلے ہی کئی اقدامات کرچکے ہیں جبکہ موجودہ میونسپل کمشنر سید محمد علی زیدی اسی لائحہ عمل کا تسلسل آگے بڑھاتے ہوئے بہتر نتائج کے خواہ ہیں۔

Shares: