ٹویٹربھارتی اشاروں پرناچنے لگا”باغی ٹی وی”کودھمکیاں:وزیراعظم نوٹس لیں‌:شاہنوازملک

0
35

لاہور:ٹویٹربھارتی اشاروں پرناچنے لگا”باغی ٹی وی”کودھمکیاں:وزیراعظم نوٹس لیں‌:ٹویٹر کے رویے کے خلاف ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن شاہنوازملک نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے

ذرائع کے مطابق شاہنوازملک نے ٹویٹرکی طرف سے معروف باغی ٹی وی کے ٹویٹراکاونٹ کوبند کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ اگرٹویٹربھارت نوازی سے بازنہ آیا توپھرٹویٹرسے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے

شاہنوازملک نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے پہلے بھی بھارت نے کشمیری اوربھارتی مسلمانوں کی آوازبننے والے تمام اکاونٹس کو بندکروادیا ہے اوراگریہ سلسلہ نہ رکا توپھرکل کوکچھ بھی ہوسکتا ہے

سماجی کارکن شاہنوازملک کہتے ہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹویٹرسے اس بات کی وضاحت طلب کریں کہ کیا وہ بھارتی مفادات کے لیے کام کرتا ہے یا پھرعالمی سطح کا ادارہ ہے

شاہنوازملک کہتے ہیں کہ وزیراعظم باغی ٹی وی کے ٹویٹراکاونٹ بندکرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لیے تاکہ آئندہ ایسا کوئی کام نہ ہو

Leave a reply