گردن کی نسوں میں کھچاو پیدا ہونے یا گردن پر زیادہ دباو پڑنےکی وجہ سے گردن میں درد ہونے لگتا ہے گردن کا درد کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے اس کی بڑی وجہ سونے کا غلط طریقہ بھی ہو سکتا ہے اگر گردن میں درد ایک ہفتہ سے زیادہ رہے تو اس کا باقاعدہ علاج کروانا ضروری ہوتا ہے گردن کے چند گھریلو علاج موجود ہیں جن کو آزمانا کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے آپ یہ گھریلو ٹوٹکے آزما کر گردن کے درد دے چھٹکارا پا سکتے ہیں
ایک کپ پانی کو گرم کر کے اس میں ایک چمچ ادرک کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں دن میں تین سے چار مرتبہ ادرک والی چائے پئیں اس سے درد میں فوراً آرام آ جائے گا
زیتون کے تیل کو تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس سے گردن کی مالش کریں زیتون کے تیل سے مالش کرنے کے بعد ایک تولیہ کو گرم پانی میں بھگو دیں پھر اس کو دس منٹ تک گردن کے اوپر رکھیں اس سے درد میں بہت آرام ملتا ہے
اجوائن کو ایک پوٹلی میں باندھ کر اس کو توے پر گرم کریں پھر اس گرم پوٹلی سے گردن کو ٹکور کریں یا میتھی دانوں کو پانی میں پیس کر لیپ بنا لیں اس لیپ کو دن میں دو بار لگانے سے درد میں آرام ملے گا اس کے علاوہ سوتے وقت اونچا تکیہ ہر گز استعمال نہ کریں گردن کی ہلکی ورزش کریں

Shares: