ہمیشہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کی سیاست ہوئی،فردوس عاشق اعوان

ہم چاہتے ہیں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کی جائے,فردوس عاشق اعوان
0
45
firdous ashiq

سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے بھائی کی رحلت ہوئی ہے ہم سب ان کے لئے افسردہ ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے میری پہلی باضابطہ کانفرنس ہے،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کے حوالے سے میڈیا میں بہت بحث چل رہی ہے، استحکام پاکستان پارٹی امید اور روشنی کی ایک کرن ہے، یہ پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کے روڑ میپ کا لائحہ عمل دینے جا رہی ہے، پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے، آئندہ ہفتے ہم باضابطہ طور پر رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کی نئی پارٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد ممبران اور ایک لمبا ضابطہ ہے، الحمدللہ ہم وہ مرحلہ مکمل کر چکے ہیں،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی منشور کا سب سے اہم پوائنٹ ملک کے اندر سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے، ایک ایسا نعرہ اور روڑ میپ دیں گے کہ ان مسائل کا حل نکلے، کوشش کی گئی کہ 150 سے زائد پارٹیز جنہوں نے اپنے منشور کے ساتھ دلفریب نعرے جوڑے ہوئے ہیں،ہماری جماعت اس سارے عمل سے ہٹ کر خوابوں کی تعبیر کی ریسیپی بھی ساتھ جمع کروائیں گے، اس وقت ہماری 65 فیصد نوجوان نسل ہے جس کو ہم نے لائبلٹی نہیں بننے دینا، نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے ذہنوں کی منفی آبیاری کی گئی، نوجوانوں کے ذہنوں میں بارود بھر دیا گیا، بارود پاکستان کے ساتھ جڑنے کی بجائے نفرت انگیز بارود بن گیا،ہم نوجوانوں کے حقوق کی ضمانت دینے جا رہے ہیں، ان کے فرائض میں بھی ان کا سیاسی عمل میں ساتھ لیکر چلیں گے، مختلف پارٹیز کی جانب سے مختلف نعرے درج کروائے جاتے ہیں اس ملک میں ہمیشہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کی سیاست ہوئی، آئی پی پی ملک کو ایک ساتھ لیکر چلنے پر کام کرے گی، ہم نوجوانوں کی کوالٹی ایجوکیشن پر کام کرنے جا رہے ہیں، ڈیجیٹل پاکستان کے ساتھ جڑنا اور آئی ٹی کے ساتھ نوجوانوں کو آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کی جائے،اس وقت سب سے بڑا چیلنج کوالٹی ایجوکیشن اور ہیلتھ ہے،

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

Leave a reply