غریب محنت کش کا گھر لوٹ گیا، اہل خانہ سراپا احتجاج

پارک روڈ محلہ گلشن الیاس میں مزدور غریب محنت کش اشرف ملاح اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ رات گئے علاقہ کے بااثر بگڑے نوجوان فیصل ،قمر ،عامر اور مزمل مسلح آتشن اسلحہ گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردی بیٹی کے جہیز کے لیے بنائے گئے 2 تولہ کانٹے 2 انگوٹھیاں جبکہ فرنیچر اور شادی کے لیے جمع پونجی 3 لاکھ روپے سیف الماری میں پڑے نکال لیے اسی دوران فیصل نامی بگڑے رئیس زادے نے گن پوائنٹ پر 19 سالہ ام لیلی کو یرغمال بنا لیا اور گلی میں کھڑے کیری ڈبہ پر بٹھالیا۔

اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے غریب محنت کش کی درخواست پر ایک ماہ گزرنے کے باوجود کاروائی نہ ہوسکی نہ ہی غریب محنت کش کی بیٹی بازیاب کروائی جاسکی لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپیکٹر صفدر ہرل اور افضال اے ایس آئی کاروائی کی غرض میں بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں جوکہ ہم ادا نہیں کرسکتے اغواء ہونے والی ام لیلی کی والدہ اور والد نے صحافیوں کے آگے اپنے ویڈیو پیغام میں ڈی پی او سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔

اور کہا کہ اگر ہماری بچی کو برآمد نہ کروایا گیا اور ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو وہ ڈی پی او آفس کے سامنے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی جس کی زمہ دار مقامی پولیس ہوگی یاد رہے کہ اس ضمن میں ڈی پی او آفس بھی درخواست دی گئی مگر کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔

( سید ظہیر عباس شاہ )

Comments are closed.