ہم جیتیں یا ہاریں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہوگا،شہباز گِل کا بیان،اپوزیشن پریشان

0
61

لاہور:ہم جیتیں یا ہاریں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہوگا،شہباز گِل کا بیان،اپوزیشن پریشان ,اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ ہم جیتیں یا ہاریں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ جو تھرتھلی موڈ پر لگے تھے وہ اب سائلنٹ موڈ پر ہیں، بجٹ آیا اورچلا گیا لیکن سائلنٹ موڈ ختم نہیں ہوا۔

ن لیگی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ارسطو کہتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کومسائل کا ادراک نہیں، ہم سے دشمنی کریں اوورسیز سے نفرت نہ کریں۔

 

ان کا مزید کہنا تھاکہ ان ملکوں میں پٹواریوں کی کمی ہے اس لیے آپ کے چاہنے والے کم ہیں، آپ گلو بٹ کے نام پر الیکشن لڑنا اور جیتنا چاہتے ہیں، یہ ہم نہیں کرنے دیں گے، ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ پر ہی ہو گا۔

 

Leave a reply