طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

tariq faal

اسلام آباد مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی گاڑی کو حادثے کا معاملہ ،سیکورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکام کو پیش کردی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات 12:10 کے قریب دو فور ویل ڈالے تیز رفتاری سے سیونتھ ایونیو پر ایک ساتھ جارہے تھے،دونوں گاڑیاں انتہائی سپیڈ میں تھیں جس کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی, ڈاکٹر فضل چوہدری کے بیٹے انزاہ چوہدری گاڑی کو ڈرائیو کر رہے تھے,انزاہ چوہدری کے ساتھ دوسری سیٹ پر ان کا گارڈ موجود تھا۔ گارڈ تشویشناک حالت میں پمز اسپتال میں زیر علاج ہے

دوسری جانب ن لیگی رہنما طارق فضل چوھدری کے بیٹے کی موت پر افسوس کا سلسلہ جاری ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے، انھوں نےاہل خانہ سے دلی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ جا کر ان سے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے طارق فضل چوہدری اور اہل خانہ سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق فضل چوہدری اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو جوان بیٹے کے انتقال پر صبر جمیل عطا فرمائے،آمین چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے فرزند کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات کو بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی مرحوم عنزہ فضل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ د ینے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی طارق فضل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طارق فضل چوہدری اور دیگر اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، اللہ طارق فضل اور اہل خانہ کو جوان بیٹے کی موت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سیونتھ ایونیو پر لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا  انزا طارق کی گاڑی موٹرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا ئی اور پھر الٹ گئی،انکی میت ان کی رہائش گاہ چک شہزاد پہنچا دی گئی نماز جنازہ شام 4 بجے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن چٹھ بختاور اسلام آباد میں ادا کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

Comments are closed.