باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے سات افراد کی موت ہو گئی ہے

واقعہ سرگودھا کے علاقہ بھلوال میں پیش آیا، مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ، پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئی، گاڑی میں 21 مسافر سوار تھے جن میں سات کی موت ہو گئی جبکہ 14 زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق گاڑی بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ راستے میں سلنڈر دھماکا ہو گیا،

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

دوسری جانب کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تصادم کے نتیجے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، مرنے والوں میں سماجی رہنما وہاب علی شاخ، محمد ،عبدالولی اور علی خیل شامل ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق عمائدین کے تعاون سے فائربندی کی کوششیں جاری ہیں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

Shares: