گرمی کی شدت کو کم کرنے اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات
گرمی کے موسم میں بے احتیاطی موسم کی شدت کا احساس بڑھانے کے ساتھ ساتھ طرح طرح کی ببیماریوں کا سبب بھی بن جاتی ہے ایسے موسم میں جب گرمی عروج پر ہو حبس سے دم گھٹ رہا ہو سورج آگ برسا رہا ہو مناسب خوراک کا استعمال موسم کی ان تکالیف سے نجات دلا سکتا ہے خواتین کو چند ایسی ٹپس بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے وہ ڈٹ کر گرمی سے مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو اور اپنے گھر والوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھ سکتیں ہیں
تلی ہوئی اور مصالحے دار چیزوں سے پرہیز کریں کیونکہ یہ جسم کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ کرنے کا سبب بنتی ہیں صبح ناشتے میں حلوہ پوری اور انڈے پراٹھے کی بجائے ہلکا پھلکا ناشتہ کریں خاص طور پر وہ لوگ جنھیں ناشتے کے فورا بعد باہر جانا ہو وہ
ہر گز بھاری ناشتہ نہ کریں اس سے معدہے کو ناشتہ ہذم کرنے میں مناسب وقت نہیں ملے گا اور کام کی نرفتار سست پڑ جاتی ہے بلکہ ہلکا پھلکا ناشتہ کریں اس سے طبیعت میں بھاری پن پیدا نہیں ہوگا اور معدے کا نظام بھی بہتر طور پر کام کرتا رہے گا
دوپہر اور رات کے کھانے میں سبز پتوں والی سبزیاں اور کھیر ککڑی وغیرہ لازمی استعمال کریں یہ جسم کے درجہ حرارت میں کمی کا ذریعہ ہیں ان کے علاوہ خربوزہ اور تربوز کا استعمال بھی اپنی خوراک میں شامل رکھیں یہ بھی جسم کی گرمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پھلوں اور سبزیوں کو دھو کر استعمال کریں پہلے سے کٹے اور گلے سڑے پھل استعمال نہ کریں
تیز دھوپ میں نکلنے سے لُو لگنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں اس لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے دن میں 10 سے 12 گلاس پانی لازمی پینا چاہئے یہ گرمی بھگانے کا سستا مفید اور آسان ترین ذریعہ ہے اور اپنے پالتو جانوروں اور پرندوں کےپاس بھی ہر وقت پانی موجود رکھیں شکر اور چکنائی کا استعمال کم کر کے پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں
بازاری اور کولا مشروبات کی بجائے دہی اور دودھ کی لسی فالسے اور صندل کا شربت اور لیموں پانی استعمال کریں یہ پیاس بجھاتے ہیں اور گرمی میں اس سے راحت بھی ملتی ہے چائے اور کافی کا استعمال ختم کر دیں اس کی جگہ سبز چائے استعمال کریں
دن کے درمیانے حصے میں خصاصا 11 سے 4 بجے کے درمیان سارج پوری طرح آگ برسا رہا ہوتا ہے اس وقت اس کی الٹرا وائلٹ شعاعیں جلد کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہو تی ہیں اس سے بچنے کے لئے چھتری لی لیں یا پھر سر کو اچھی طرح سے ڈھانپ لیں کہ اس سے چہرے پر بھی سایہ پڑارہے کیونکہ دھوپ سے ہمارے چہرے کی جلد ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے اس کے علاوہ سن گلاسز بھی لگانا نہ بھولیں