پاکستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، درجہ حرارت بڑھ گیا، گرمی بڑھنے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا،رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے اوررات کے اوقات مری ، گلیات, راولپنڈی،اٹک،تلہ گنگ،چکوال،جہلم، گجرات، میانوالی، خوشاب، بھکر میں بارش کا امکان ہے،

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کے اوقات خضدار، قلات ،لسبیلہ،پنجگور اورآواران میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ، سندھ میں نواب شاہ اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے،سبی میں آج پارہ 48 سے49 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، لاہور سمیت متعدد شہروں میں بجلی حکام نے شہریوں نے کی چیخیں نکلوا دی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بل ہمیشہ وقت پر آتے ہیں اور زیادہ آتے ہیں لیکن بجلی نہیں آتی اور جب مرضی ہو لوڈشیڈنگ شروع کر دیتے ہیں.

وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

Shares: