5 کمپنیوں کوایل این جی ٹرمینل لگانے کی اجازت،گیس کا بل کب جمع ہو گا؟ وزراء نے بتا دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ عوام کوآگاہی دیں گےکہ گیزر کےلیے کتنی گیس استعمال کرنی چاہیے ،5 نئی عالمی کمپنیوں کو ایل این جی ٹرمینل لگانے کی اجازت دی ہے،اگلے ماہ نئی ایل پی جی پالیسی لارہے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم بابر کا کہنا تھا کہ 5 میں سے 3 ریفائنریزبہت پرانی ہوچکی ہیں، ان ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کرنیوالےکو 10سال ٹیکس چھوٹ ہوگی،ایک شکات عام ہےکہ گیس بل آخری تاریخ سےایک روزپہلےملتےہیں، جس دن بل ایشوہو 48گھنٹےمیں پہنچنالازمی ہوگا، صارف کوبل کی ادائیگی کیلئے 15 روزملیں گے، گیس سےمتعلق شکایات کی رجسٹریشن کیلئےموبائل ایپ لارہےہیں،اگلےماہ نئی ایل پی جی پالیسی کااعلان کریں گے

ندیم بابر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا سروے کرکے27بلاکس بنائےہیں،پٹرول پمپ لگانے کے لیے17سے25منظوریاں چاہیے ہوتی ہیں ،پٹرول پمپ لگانے کےلیےمنظوریوں کو کم کردیا ہے ،ہم سمجھتے ہیں پٹرول پمپ لگانے کےلیے6سے7منظوریاں ہی کافی ہیں،پیٹرول اور ڈیزل اسٹوریج کے لیے 14 سے 19 منظوریاں چاہیے ہوتی تھیں،اسٹوریج کے لیےبھی منظوریوں کی تعداد کوکم کیا گیا ہے،گیس بل جمع کرانے کا دورانیہ بڑھا کر15دن کررہے ہیں.جس دن گیس کا بل جاری ہو48گھنٹے میں ڈیلیور کرنا ضروری ہوگا،

Comments are closed.