عامر لیاقت کا فردوس عاشق اعوان بارے ٹویٹ، وزیراعظم کا نوٹس

0
137

رہنما پی ٹی آئی عامرلیاقت کئ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق ٹویٹ پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کے ٹوئٹ پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے معاملہ دیکھنے کے لیے نعیم الحق کی ڈیوٹی لگادی ،نعیم الحق معاملے کا جائزہ لے کروزیراعظم عمران خان کو رپورٹ دیں گے ،

وزیراعظم کی معاون خصوصٰی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملک کو مثبت سمت میں لے کر چل رہے ہیں ،وزیراعظم 18،18گھنٹے کام کررہے ہیں،وزیراعظم نے نعیم الحق کو ٹاسک دیا ہے کہ ڈسپلنری معاملات دیکھیں،اپنے گراوَنڈسے باہر کوئی کھیلے گا تو اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان نے معاملہ پرناپسندیدگی کااظہار کیا ہے،

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے وہ کچھ کہہ دیا جس کی توقع نہ تھی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹس پڑھنا چھوڑدیئے ، بے ہنگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول اورعمران خان کی ہدایات کے برعکس بیانات کی یلغار سے پوری قوم تنگ ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا ہے کہ آج وہ ڈاکٹر فردوس کو ان فالو کرکے بڑی خوشی محسوس کررہے ہیں

Leave a reply