مزید دیکھیں

مقبول

سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

عالمی یومِ خواتین پر ہمیں ہیومن رائٹس کونسل آف...

آئی ایم ایف کا پاکستان پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر...

کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

نیویارک: امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑیوں کی سوئیاں...

گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزاء کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے.

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتا ہے، عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں ہے، آٹا چینی گھی، دالیں، دوائیاں، بجلی، گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی مزید جہنم بن جائے گی، گیس کی قیمت بڑھنے سے روٹی کی قیمت بڑھے گی اور بلوں میں مزید اضافہ ہوگا، گزشتہ ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کی تجویز ہے، آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔

پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ گیس۔بجلی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرے.

Muhammad Usama
Muhammad Usama
Freelancer Blogger Writer History Researcher Photography is Janoon In future as a Politician Open-Minded