مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ: پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر، تحائف اور شجرکاری مہم کا انعقاد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) پولیس لائنز گوجرانوالہ میں...

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اراضی...

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں سماعت،گواہ اعظم خان کا بیان ریکارڈ

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت،بانی پی ٹی آ ئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی

اعظم خان سمیت پانچ گواہان کے بیانات قلمبندکر لئے گئے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹرذوالفقار عباسی نقوی اور دیگر عدالت پیش ہوئے،وکلاء صفائی علی بخاری، عثمان گل،عمیر نیازی، شیراز رانجھا اور دیگر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے گواہان اعظم خان، انیس الرحمن، جاوید اقبال، ہدایت اللہ اور محمد اشفاق کا بیان قلمبند کرلیے ،اب تک استغاثہ کے15 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں،عدالت نے سماعت22 جنوری تک ملتوی کردی

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان
سائفر کیس کے اہم ترین گواہ اعظم خان کا بیان قلمبند ہوا تو عمران خان نے کہا کہ اعظم خان کا بیان قرآن پر حلف لیکر ریکارڈ کیا جائے، یہاں بڑے بڑے جھوٹ بولے جارہے ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ گواہ حلف پر بیان دینے کو تیار ہے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ کوئی تشنگی نہیں رہنی چاہیئے،ہم مسلمان ہیں، قرآن پاک پڑھتے اور اس پر عمل کرنے والے ہیں،آپ کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں، ہم نے قرآن پاک منگوا لیا ہے۔ اعظم خان نے قرآن کو چوما اور ہاتھ رکھ کر حلف لیا پھر بیان ریکارڈ کرایا اعظم خان نے کہا کہ مارچ میں میرے سٹاف نے مجھے سائفر کی کاپی دی، میں اگلے روز سائفر کی کاپی وزیراعظم کے پاس لے کر گیا، وزیراعظم نے سائفر کی کاپی اپنے پاس رکھ لی،بعد میں وزیراعظم نے کہا کہ سائفر کی کاپی گم ہو گئی ہے، سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے، سائفر کے حوالے سے بنی گالہ میں میٹنگ ہوئی،بنی گالہ میں ہونے والی میٹنگ میں وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے، میرے چارج چھوڑنے تک سائفر کی کاپی واپس نہیں بھجوائی گئی، سائفر کی کاپی واپس نہ بھجوانے پر پی ایم، ایم ایس اور سٹاف کومتعدد بارآگاہ کیا،

سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan