فلسطینی وزارت زراعت نے غزہ میں زیتون کی پیداوار کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے باوجود غزہ میں زیتون کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کو کتنی سزا ہوئی؟ اہم خبر
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت زراعت کے ترجمان ادھم البسیونی نے رواں سال غزہ میں زیتون کی پیداوار 30 ہزار ٹن سے زیادہ ہونے لی توقع ظاہر کی ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں زیتون کی کاشت کے لیے 39 ہزار دونم کا علاقہ مختص کیا گیا ہے جب کہ اس میں سے 32 ہزار دونم کا علاقہ پھل دار پودوں پر مشتمل ہے۔
ستمبر میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے؟ رپورٹ آ گئی
ترجمان کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی کے باوجود غزہ میں زیتون کے پھل کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 24 ہزار ٹن زیتون کے پھلوں میںسے 4ہزار ٹن زیتون کا خالص تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر