گلگت بلتستان میں انتخابات کا دنگل جاری

0
58

گلگت بلتستان میں انتخابات کا دنگل جاری

باغی ٹی وی : گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران 23 حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہو گیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں ایک ہزار 160پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، 7لاکھ 45ہزار 361ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چوبیس میں سے تئیس حلقوں میں ووٹنگ جاری، ایک حلقے میں امیداوار کے انتقال کے باعث انتخاب 23 نومبر کوہوگا۔ کئی حلقوں میں آزاد امیدوار بھی مضبوط ہیں جبکہ 4 خواتین میدان میں ہیں۔

گلگت بلتستان کے تین سو گیارہ پولنگ اسٹیشنز حساس اور چارسو اٹھائیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور مقامی پولیس کے دس ہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، پیراملٹری فورسز بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔

7 لاکھ 45 ہزار 361 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جن میں چار لاکھ پانچ ہزار تین سو پچاس مرد اور تین لاکھ انتالیس ہزار نوسو بانوے خواتین شامل ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پیپلزپارٹی (پی پی) اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ووٹرز بھی اپنی اپنی پارٹی کی جیت کیلئے سرگرم ہیں

انتخابی عمل کے دوران ڈیوٹی کے لیے پنجاب سے 3 ہزار پولیس اہلکار، خیبر پختونخوا سے 2 ہزار، سندھ سے پانچ سو اور بلوچستان سے 2 سو پولیس اہلکار گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔

ان اہلکاروں کو گلگت بلتستان کے 10اضلاع میں ضرورت کے مطابق تعینات کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان پولیس کے 2506 اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

دیگرسیکیورٹی فورسز میں جی بی اسکاؤٹس کے 965 اہلکار، رینجرز کے 1700 اور ایف سی کے 11سو اہلکار بھی الیکشن عمل میں پولیس کی معاونت کریں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمنشر گلکت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلکت بلتستان اسمبلی کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انداز میں کرائے جائیں گے۔

Leave a reply