جی سی یونیورسٹی میں پانچ سو کلو میگاواٹ کا پراجیکٹ کا آغاز

0
29
solar gc

جی سی یونیورسٹی میں پانچ سو کلو میگاواٹ کا پراجیکٹ کا آغاز
صوبائی وزیر توانائی و خوراک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ سولر انرجی کی طرف منتقل ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر توانائی و خوراک سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے لیے سولر پراجیکٹ اہم حکمت عملی ثابت ہوگی۔ صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سولر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر اصغر زیدی، ایم ڈی پیکا عبدالرحمان، سربراہ شمس پاور اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 500 کلو واٹ سولر پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بلا شبہ گرین ٹیکنالوجی کی طرف یہ ایک اور قدم ثا بت ہوگا جبکہ ماحول دوست توانائی کی ٹیکنالوجی کو فروغ مل سکے گا۔حسنین بہادر کا کہنا تھا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 14 یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کرنے کا کام شروع کیا تھا، جن میں 12 یونیورسٹیز سولر پر منتقل ہو چکی ہیں، دیگر پر کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے پیکا کے ایم ڈی اور انکی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ ایم ڈی پیکا عبدالرحمٰن نے شرکاء کو بریفنگ پیش کرتے ہوئے بتایا کی آج پانچ سو کلو میگاواٹ کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ جو سالانہ 9.2 ملین پاکستانی روپے بچت کا ذریعہ بن سکے گا۔ منصوبے سے سالانہ سات لاکھ یونٹ سالانہ بجلی پیداور ہو گی۔ایم ڈی پیکا نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محکمہ توانائی کے ذریعے ایجینسی قائم کی۔ ایجنسی کا مقصد توانائی کی بچت اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور پبلک سیکٹر مستفید ہورہا ہے۔صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایسکو ماڈل پر پبلک سیکٹر کے اداروں کو سولرائز کر رہا ہے۔ الشمس پاور کے سربراہ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پیکا نے یہ منصوبہ نجی کمپنی شمس پاور کے اشتراک سے لگایا اور امید ہے کہ یونیورسٹی کو 25 سال میں 933 ملین روپے کا فائدہ ہو گا۔ملک میں بجلی کی قیمت 45 روپے سے زائد ہی جبکہ جی سی یونیورسٹی کو 17 روپے پر بجلی مل رہی ہے۔

گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

 بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل چیئرمین سی پیلک اتھارٹی کا خصوصی پیغام

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر اصغر زیدی نے کہا کہ امید ہے یہ منصوبہ یونیورسٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا اور باقی تعلیمی ادارے بھی ایسا نظام لائیں گے کہ بجلی کے ساتھ گرین توانائی کی پالیسی کو اپنائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کلین اینڈ گرین انرجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر توانائی کی ایجنسی پیکا کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر توانائی اور پیکا ایجنسی کی ٹیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔

Leave a reply