علم ودانش کے مرکز جی سی یونیورسٹی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری
لاہور : پاکستان کے ممتاز اور معروف تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بی ایس آنرز میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں آویزاں، بی ایس آنرز باٹنی کا میرٹ 916 نمبرز جبکہ زوالوجی کا میرٹ 930 نمبرز پر ختم ہوا ہے، دوسری میرٹ لسٹ چودہ اکتوبر کو آویزاں ہوگی۔
14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں
یونیورسٹی ذرائع کےمطابق بی کام کا میرٹ 770، بائیو ٹٰیکنالوجی کا 970، باٹنی کا 916 میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ بزنس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کا میرٹ 877 نمبرز، کیمسٹری کا میرٹ 987 نمبرز، اکنامکس کا میرٹ 847، اینوائرنمنٹل سائنسز کا میرٹ 883 نمبرز میرٹ مقرر ہوا ہے۔
ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا
جی سی یونیورسٹی کی طرف سے جاری کی گئی میرٹ لسٹوں کے مطابق بی ایس آنرز ان جغرافیہ کا میرٹ 770، ہسٹری 859، اسلامیات 610 نمبرز، ریاضی کا میرٹ 880، فزکس 904، سائیکالوجی 930 نمبرز پر میرٹ ختم ہوا ہے۔ شماریات 704 نمبرز اور بی ایس آنرز زوالوجی کا میرٹ 953 نمبرز پر میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔
"وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام…
یہ بھی یاد رہے کہ جی سی یونیورسٹی نے انٹرویوز اور تحریری امتحانات کے بعد بی ایس آنرز ان فزیکل ایجوکیشن، فائن آرٹس اور پولیٹیکل سائنس میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں بھی آویزاں کر دی ہیں، میرٹ لسٹ میں شامل طلباء 14 اکتوبر تک اپنی فیس جمع کراسکتے ہیں۔