ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے بھی ناراض،حکومت کی مشکلات بڑھتی گئیں‌

0
36

اسلام آباد:ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے بھی ناراض،حکومت کی مشکلات بڑھتی گئیں‌ ،اطلاعات کےمطابق ایم کیو ایم کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بھی ناراض ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے اور بی این پی مینگل کی قیادت سے بھی فوری ملاقات کی ہدایت کردی۔

نوازشریف کولندن جاکربھی چین نہ آیا،

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جی ڈی اے اور بی این پی مینگل کی قیادت سے حکومتی مذاکراتی ٹیم کابینہ اجلاس کے بعد کل وزیر اعظم سے دوبارہ ملاقات میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے کیے گئے وعدے کسی صورت میں بھی پورے کرنے ہیں۔

پاکستانی اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان چکی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف…

یاد رہے کہ وزیراعظم خالد مقبول صدیقی کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ فنڈز کے اجرا، ترقیاتی کاموں سمیت، تعلیمی اداروں کے قیام پر جلد عمل ہوگا۔دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان سردار رحیم نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی اے کے تحفظات ابھی تک برقرارہیں ہم بھی حکومت سے ناراض ہیں۔ پیر پگارا کی ہدایت پر جلدمشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔

جہاں رویےبدل جائیں،اقدارپامال ہوں وہاں رہنےکا کوئی فائدہ نہیں‌،ایران کی واحد خاتون…

ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے سندھ کے مختلف شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے،اورنوجوانوں کے لئے روزگارمانگا ہے جس کے لئے ہم چند دن اور انتظارکریں گے کہ وعدے پورے کئے جائیں۔جی ڈی اے سندھ میں پیپلزپارٹی کی طرز حکمرانی پر بھی اعتراض کیا ہے اور ساتھ ہی بتایا ہے کہ سندھ میں جاری کرپشن اوراقرباپروری پر وفاق سے کئی شکایات کی ازالہ نہیں ہوا ہے۔

’’امریکا شیطانوں کی قوم‘‘ ہے،سعودی ائیرفورس افسرکے ہاتھوں امریکیوں کی ہلاکت

Leave a reply