لاہور: شہبازشریف کی طرف سےآزاد کشمیرکےعام انتخابات کےلئےپارلیمانی بورڈ تشکیل :مریم نوازکوبورڈ سےنکال دیاگیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی طرف سے آزاد کشمیر میں الیکشن میں حصہ لینے کے سارے معاملات شہبازشریف نے اپنے کنٹرول میں لے لیئے ہیں
دوسری طرف اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لئے جو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے اس بورڈ سے مریم نوازکو نکال دیا ہے

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سےصدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،
بورڈ ممبران میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، سعد رفیق، پرویز رشید اور برجیس طاہرشامل ہوںگے۔ پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازکواحسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنااللہ، پرویزرشید کی خواہش کے باوجود بورڈ سے نکال دیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت مریم نوازسخت غصے میں ہیں اوران کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں جلسے جلوس تومیں نے کیا ، نہ وہاںشہبازشریف گئے اور نہ حمزہ شہباز توپھرمجھے کیوں بورڈ سے نکال دیا گیا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف بھی اس معاملے پرسخت پریشان ہین ، ان کا یہ کہنا ہےکہ مریم نواز نے آزادکشمیرگلگت بلتستان میں پارٹی کومنظم کیا لیکن اس کوجباہم موقع آیا بورڈ سے نکال کرتوہین کی گئی ہے








