راولپنڈی: جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ( سی جے سی ایس سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل زبیر محمود حیات کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج انہوں نے عہدہ سنھبال لیا ہے۔

پاک فوج کی خواتین نےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا

پاک فوج کےترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوییٹرپرپیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آج سے جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی حیثیت سے کام کام شروع کردیا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا نے عہدے کا چارج آج جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں سنبھالا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے تھے۔جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سماعت پر بھارت میں جشن

Shares: