راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاکاپاک فضائیہ کےآپریشنل بیس کا دورہ :فضائیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آج پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا، آپریشنل یونٹوں کا دورہ کیا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان کے ساتھ ایف 16 میں بیٹھ کرفضائیہ کی جنگی تیاریوں کے سلسلے میں مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بیس اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کے فضائی جنگجوؤں کی کے جزبہ حب الوطنی کوبہت پسند کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جنگ میں آپریشنل کامیابی کے لئے ورکنگ ریلیشن شپ اورنیٹ ورکنگ کو اہم قراردیا۔