اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے دُنیا کو جھوٹی قرار دیا

0
77

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے دُنیا کو جھوٹا قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی :ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں موبائل فون پکڑے ہوئے آنکھیں بند کر کے کچھ سوچنے کے انداز میں بیٹھی ہیں-

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ادکار علی ظفر کے مقبول گانے ’چل دل میرے‘ کا ایک شعر لکھا کہ یہ دُنیا جھوٹی ،لوگ لُٹیرے-

اداکارہ کی اس پوسٹ اور تصویر پر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور کمنٹس میں اداکارہ کو کیوٹ اور خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ آپ اداکارہ یمنیٰ زیدی سے مشابہت رکھتی ہیں۔


علیزے شاہ نہ صارف خوبصورت ماڈل ہیں بلکہ ایک باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی جبکہ ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن میں بھی اداکارہ کی اداکاری کو بھی مداحوں نے خوب سراہا-

Leave a reply