پاک فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ آج اپنے جوانوں کوملنے گوجرانوالہ پہنچ گئے:آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا
راولپنڈی :جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج گوجرانوالہ کا دورہ:آپریشنل تیاریوں کاجائزہ کاجائزہ لیا،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اس دوران فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ کے دورے کے دوران آرمی چیف کو سنٹرل کمانڈ فارمیشنوں کے آپریشنل ، تربیت اور انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے بی سی ایس ٹی سی کا افتتاح کیا جس کا مقصد جارحانہ کارروائیوں کے دوران درپیش رکاوٹوں پر قابو پانے میں مشینی دستے کی عملے کی مہارت کو بڑھانا ہے۔
ذرائع کےمطابق آرمی چیف نےجارحیت کی صورت میں دفاعی تیاریوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ بکتر بند ، آرٹلری ، انجینئرز اور میکانائزڈ انفنٹری سمیت تمام دستوں نے آپریشنل جنگی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجوںکی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی پاک فوج کی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا اورجوانوں کے کام کو بھی سراہا
اس موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔