لاہور: جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ،خطے میں جنگ چھڑسکتی ہے،پاکستان حالات پرنظررکھے،ان خیالات کا اظہارمعروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ممتاز صحافی اینکر اور تجزیہ نگار مبشرلقمان کے ساتھ خطے کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،

مرتضیٰ علی شاہ کہہ رہے ہیں کہ خطے میں صورت حال ایک خطرناک جنگ کی طرف جارہی ہے،خطے میں تمام گروپس نے ایرانی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ علی شاہ کہتے ہیں کہ قاسم سیلمانی کی ہلاکت کےبعد اب ایران کی حکومت مخالف گروہوں نےبھی اس معاملے پرایران کی حکومت کا ساتھ دینےکا اعلان کیا ہے

مرتضی علی شاہ کہتے ہیں اگر ایران اور ایران نواز گروہوں کی طرف سے ٹکراو ہوتا ہے تو اس صورت حال میں امریکی اتحادی امریکہ کوجنگ میں نہ کودنے کا مشورہ دے گا ،یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اس موقع پر امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہوسکتا ہے کہ استعمال کرلے ۔اس صورت حال میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں

Shares: