ہمیں کاؤنٹر کرنے کیلئے عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کیا کام کیا؟ مولانا فضل الرحمن نے نیا دعویٰ کر دیا

0
49

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم آئین کی پاسداری کی بات کرتے ہیں جس میں مملکت کا مذہب اسلام ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اورمذہب کوجدا نہیں کیا جاسکتا، یواین جنرل اسمبلی میں مذہبی کارڈ کا سہارا لے کرہمیں کاؤنٹرکرنے کی کوشش کی گئی، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، جب فیصلہ کن مراحل آئیں گے تو سب ساتھ ہو ں گے، تمام سیاسی جماعتیں مشاورت کر رہی ہیں ،ہم مشترکہ طورپر آگےبڑھیں گے، واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ہمراہ آج میڈیا سے گفتگو بھی کی جس میں‌ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے، پیسہ بیرون ملک منتقل کیاجا رہا ہے ، پاکستان کی مذہبی شناخت ختم کی جارہی ہے، حکومت کہتی کچھ اورکرتی کچھ ہے، حکومت نےکشمیرکاسوداکردیاہے، ہمسایہ ممالک کےدرمیان کبھی ایٹمی جنگیں نہیں ہواکرتیں، وزیراعظم نےبھارت کو ایٹمی دھمکی دی، ایٹمی دھمکی سےموقف ملےگاکہ ایٹمی اثاثےمحفوظ نہیں، اسلامی ممالک نےبھی عمران خان کوکشمیرکیلئےووٹ نہیں دیا، حکومت سفارتی طورپرناکام ہوگئی ہے، اپوزیشن جماعتیں انتخابی نتائج مستردکر چکی ہیں، تمام فیصلےمتفقہ طور پرکیے جائیں گے ،

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جےیوآئی کی مجلس عاملہ کےکل کےاجلاس میں مزیدبات چیت ہوگی، عمران خان کاجائز حکومت کیخلاف دھرناتھا، ہم ناجائزحکومت کیخلاف دھرنا دے رہے ہیں، عمران خان کےدھرنےسےچینی صدرکادورہ منسوخ ہوا،

Leave a reply