جنرل بس اسٹینڈ پر کاروائی ،، دو ٹریول اسٹینڈ سیل،،

سیالکوٹ نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی ریاض نے جنرل بس اسٹینڈ پر کاروائی کرتے ہوئے خواجہ ٹریول جبکہ ڈسکہ میں شہزاد ٹریول کو سیل کر دیا ہے اقصی ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزید چھ ٹریول اسٹینڈ کو نوٹس جاری کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ سیل کئے جانے والے اسٹینڈ پر مسافروں کے لئے کسی قسم کی سہولیات میسر نہ تھیں اور جب تک تمام سہولیات مہیا نہیں کی جاتی انکو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا

Comments are closed.