جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی لبنانی عوام کا نوکھا اظہار عقیدت

جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی لبنانی عوام کا نوکھا اظہار عقیدت

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لبنان کے عوام نے جنرل قاسم سلیمانی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے لبنان کی سڑکوں کو جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کی تصاویر سے مزین کر دیا۔

جنرل قاسم سلیمانی نے 33 روزہ جنگ کے دوران لبنانی عوام کی بہت زیادہ مدد کی اور جنگ کے آغاز کے وقت سے ہی لبنان میں موجود تھے۔

لبنان، شام، عراق، یمن اور فلسطین کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ جنرل سلیمانی نے ان کی کتنی مدد کی۔

سید حسن نصراللہ نے لبنان کی تینتیس روزہ جنگ میں شہید سلیمانی کے کردار کے سلسلے میں کہا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں لبنان میں حاج قاسم کی موجودگی نہایت بنیادی اور اہم تھی اور وہ جنگ کے آخری دنوں تک لبنان میں موجود رہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے جارح اور دہشتگرد فوجیوں نے تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا تھا۔ جنرل قاسم عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر تھے

Comments are closed.