باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف امریکی صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،

عرب میڈیا کے مطابق ‏ایران نے  امریکی صدرٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کیلئے انٹرپول سے مددمانگ لی، ‏رواں برس جنوری میں بغدادمیں جنرل قاسم سلیمانی اورساتھی امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ سیّد ابراہیم رئیسی کی قیادت میں اجلاس کے دوران تہران کے پراسیکیوٹرعالی القاصی مہر نے جنرل سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق کیے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پولیس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 36 امریکی فوجی اور سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری اور ریڈ ڈیکلئیر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس افراد کے جرم کو قتل اور دہشتگردانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فہرست میں سرفہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور ان کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد بھی ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس بھی مارے گئے تھے۔

قاسم سلیمانی بارے اطلاع دینے والے ایرانی شہری، امریکی جاسوس کو ایران نے سنائی سزائے موت

Shares: